My Mission
Support Independent and Citizen Journalism Contribute Just Rs 100 Join the Movement ali.journalist021@gmail.com WhatsApp : 03312024481 50017106360603 hbl syed Ali Raza

NEWS ARTICLE

سندھی اور مہاجر ایک ہی زخم کے مریض ہیں مگر ۔۔۔

تحریر : علی رضا

کراچی میں اس وقت سندی اور مہاجر ایک دوسرے کو گھور رہے ہیں جیسے دشمن سامنے کھڑا ہو حالانکہ دشمن کہیں اور بیٹھا مسکرا رہا ہے زبانوں سے تیر چل رہے ہیں جملوں میں زہر ہے اور ہر زہر آلود جملہ کسی نہ کسی مفاد کو طاقت دے رہا ہےعجیب تماشہ ہے جس کے پاس نوکری نہیں وہ نوکری کے نام پر لڑ رہا ہے اور جس کے پاس روٹی نہیں وہ شناخت کے نعرے لگا رہا ہے

مہاجر کو لگتا ہے سندھی اس کا حق کھا گیا اور سندھی سوچتا ہے مہاجر نے سب کچھ سمیٹ لیا مگر حقیقت یہ ہے کہ اگر اعداد و شمار بولنے لگیں تو سب سے زیادہ بے روزگار سب سے زیادہ محروم سب سے زیادہ لاچار آج بھی وہ عام سندھی ہے جو کراچی کے اندر مضافاتی علاقہ یا اس سے باہر سندھ کے کسی گاؤں کسی کچے کسی ویران قصبے میں رہتا ہےنہ صحت نہ تعلیم نہ تحفظ

جسے ڈاکو اٹھا لے جائیں جسے گولی مار دی جائے جس کی فصل برباد ہو جائے جس کی زمین قبضہ ہوجائے تو وہ خبر بھی نہیں بنتی کراچی کا شہری اگر ڈکیتی سے پریشان ہے تو وہ بھی کچے کے ڈاکو سے فرق صرف یہ ہے کہ ایک کی آواز پھر بیی سنائی دیتی ہے جبکہ ایک عام سندھی کی لاش بھی خاموش رہتی ہے

اگر علیحدگی پسند چند اوباش سندھی لڑکے ثقافتی دن پر بدتمیزی کر دے تو پورا کلچر مجرم کوئی جھنڈا اٹھا لے تو پوری قوم ملزم یہ وہی پرانا نسخہ ہے جس میں ایک آدھ اوباش کو ڈھال بنا کر پوری کمیونٹی کو نشانہ بنایا جاتا ہے سوال یہ ہے کہ کیا محلے کے ایک پاگل کی حرکت پر آپ اپنے پورے محلہ کو پاگل تصور کرلیں گیں ؟

سچ یہ ہے کہ آپ سندھ چھوڑ سکتے ہیں نہ سندھ آپ کو چھوڑ سکتا ہے کراچی سندھ کا دل ہے اور دل جسم سے الگ ہو جائے تو لاش بنتا ہے آزادی نہیں

مسائل کی جہاں تک بات ہے وہ درست ہے یہاں روزی بھی اکٹھی ہے موت بھی دکھ بھی مشترک ہے مافیا اگر ہے تو وہ سندھی یا مہاجر نہیں وہ ظالم ہے

ظلم اگر ہے تو اس کے خلاف لڑائی بھی مشترکہ طور پر لڑنی پڑے گی گالی سے کچھ نہیں ملے گا نفرت سے امن نہیں آتااور ایک قوم کو برا کہہ دینے سے آپ کی تقدیر اچھی نہیں ہو جاتی

کراچی کی تاریخ گواہ ہےآپ کو کبھی لیاری کے بلوچ سے لڑایا گیاکبھی کٹی پہاڑی اور پہلوان گوٹھ کے پٹھان سے اور پھر پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے خطرناک مجرم بنا کر کھڑا کردیا گیانتیجہ؟ ہزاروں بچوں کی لاشیں اجڑی بستیاں اور وہی پرانا سوال فائدہ کس کو ہوا؟ آج اگر تعداد کی بات ہو تو کل کوئی اور قوم اکثریت میں ہوگی تو کیا پھر نیا دشمن تراشا جائے گا؟

اصل مسئلہ یہ نہیں کہ سندھی یا مہاجر کون ہے اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں لڑا کون رہا ہے کیوں لڑا رہا ہے اور ہماری نفرت سے کس کی سیاست کس کی طاقت مضبوط ہو رہی ہے

عام سندھی بھی پریشان ہے اسے بتایا جا رہا ہے کہ مہاجر اس کا دشمن ہے عام مہاجر بھی پریشان ہے اسے کہا جا رہا ہے کہ سندھی اس کا حق کھا گیا دونوں سچ مان لیتے ہیں اورجھوٹ جیت جاتا ہے

محبت اگر ایک قدم آگے بڑھے تو معجزے ہوتے ہیں کراچی بار کا صدر پنجابی ہو کر سندھیوں کے حق میں بولے تو وہ سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے یہی کام اگر مہاجر کرے ذرا نرم لہجہ تو رکھو اس مٹی کے رہنے والے تمھیں سر پر نہ اٹھا لے تو کہنا

سندھی بھائیوں سے بھی کہتا ہوں اب یہ مہاجروں سے دوسری ہجرت نہیں ہوگی یہ سندھ کے ہی ہیں اور یہ ہی انکا رہے گا ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ لڑنا نہیں جانتے مگر کتنا لڑنا ہے کس سے لڑنا ہے اور کب تک ؟

جب ہمارے مسائل ایک ہیں تو کسی سیاست کی آگ میں کیوں خود کو جھونکا جائے ؟ انکے بھی دل چھنی ہیں یہ بھی زخمی ہیں اگر کوئی نادانی کررہا ہے تو بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دو اس نفرت کو پھیلانے کے بجائے مٹانےکی کوشش کرو

چاروں طرف تیل موجود ہے ایک چنگاری کافی ہوگی مگر کون جلے گا اس میں میں اور تم جو ایک عام سندھ میں رہنے والا ہے

سندھ میں لسانی فساد کروانا انتہائی آسان ہے مگر اسکو روک کر رکھنا اصل کمال ہے اس آگ کو بڑھنے سے بچانا ہے تو دونوں طرف لفظی گولہ باری ایک منٹ کے لئیے روک کر یہ ضرور سوچیں کہ ہمیں کون لڑوانا چاہتا ہے ؟ اور کس کا فائدہ ہوگا اور کراچی میں ہی کیوں ؟ کیا کوئی پاکستان کی معشیت ایک بار ہھر تباہ کرناچاہتا ہے ؟

#stopsindhihate #sindhi #MuhajirCultureDay #muhajir #brothers

Support Citizen Journalism

Bank Transfer Details
Account No: 50017106360603
Account Name: Syed Ali Raza
Bank: HBL (Habib Bank Limited)

“Your contribution is deeply appreciated.”

JAZZ CASH