My Mission
Support Independent and Citizen Journalism Contribute Just Rs 100 Join the Movement ali.journalist021@gmail.com WhatsApp : 03312024481 50017106360603 hbl syed Ali Raza

NEWS ARTICLE

پی ٹی ائی یا عوام کو گالیاں دے کر خوش کرنے کا فن ؟

تحریر : علی رضا

سیاست کے گلی کوچوں میں ایک نئی مائی پیدا ہوئی ہے نام ہے
صنم جاوید لوگ کہتے ہیں بڑی بہادر ہے بڑی دبنگ ہے میں نے سوچا بھئی کیا کرتی ہے؟ پتہ چلا کہ گلی کے نکڑ پہ کھڑی ہو کر کیمرے مائیک پکڑ کے گالیاں دیتی ہے

اب ذرا دیکھئیے کہ یہ ملک کہاں آ گیا ہے جو گالی دے وہ لیڈر جو زیادہ زور سے دے وہ ہیرو اور جو ان حرکتںوں پر جیل کاٹ کر آجائے تو پھر تو سبحان اللہ

جیسے جیل کوئی یونیورسٹی ہے جہاں سے ڈگری ملتی ہے
بی اے آنرز ان “گالیات”

کارکنوں کو بھی عجیب تماشے پر لگا دیا ہے گالی سنتے ہیں تالیاں بجاتے ہیں ہنستے ہیں شیئر کرتے ہیں جیسے گالی نہیں کوئی لطیفہ ہو شاید یہی وجہ ہے کہ آج کے ٹکر کے لوگ اپنے منشور کے صفحے پر نظریہ نہیں گالی لکھتے ہیں اور یہ گالی ہی ہے جو ان کے فالوورز کو وائرل کر دیتی ہے

انھی صنم نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس پر وہ بڑے فخر سے بتا رہی ہیں کہ آپ لوگ غیر معمولی لوگوں کو بھی گالیاں دے کر وائرل کردیتے ہیں

مجھے حیرت نہیں افسوس بھی نہیں کیونکہ یہ گررہ گالی کو برا نہیں سمجھتا یہ گالی کو طاقت سمجھتا ہے یہ گالی کو نعرہ سمجھتا ہے یہ گالی کو آزادی سمجھتا ہے

پر کچھ بھی ہو جب آزادی گالی میں ڈھل جائے تو پھر سیاست نہیں رہتی بس ایک بازار رہ جاتا ہے جہاں بولی لگتی ہے

آج کس کو کتنی گالیاں دی گئیں

تحریک انصاف ہو یا کوئی اور جماعت سب کے پاس یہ تماشا گھر ہے اور صنم جاوید جیسے کردار اس کے رِنگ ماسٹر ہیں
اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ سیاست چاہیے یا سستی تفریح کیونکہ اگر یہی چلتا رہا تو کل کتابوں میں سیاست کا مطلب یہی لکھا جائے گا

پی ٹی ائی کا مطلب عوام کو گالی دے کر خوش کرنے کا فن

Support Citizen Journalism

Bank Transfer Details
Account No: 50017106360603
Account Name: Syed Ali Raza
Bank: HBL (Habib Bank Limited)

“Your contribution is deeply appreciated.”

JAZZ CASH