علی رضا
شہرِ قائد میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یہ مقدمہ مقتول کے اہلِ خانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں عمران افریدی سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمے میں شامل دفعات کے تحت واقعے کو صرف ذاتی دشمنی نہیں بلکہ ایک سنگین اور منظم جرم کے طور پر لیا جا رہا ہے
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد مرکزی ملزم عمران افریدی کے چچا اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے حکام کے مطابق مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
واضح رہے کہ خواجہ شمس الاسلام ایک تجربہ کار اور نامور قانون دان تھے جنہوں نے ماضی میں مختلف آئینی اور قانونی مقدمات میں نمایاں کردار ادا کیا ان کے قتل نے قانونی اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ مقتول کے خاندان نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے