Ali Raza
پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں فتح کے بعد گیم پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا اور فخر زمان کا واضح منصوبہ کریز پر وقت گزارنے اور غیر ضروری شاٹس سے گریز کا تھا۔ صائم ایوب نے 57 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ اسپن کے لیے سازگار سمجھی جا رہی تھی لیکن ابتدا میں فاسٹ بولرز کو مدد ملی، اور اگر آئندہ میچوں میں یہی حالات رہے تو اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے۔ صائم نے ٹیم کے کمبی نیشن اور ہر کھلاڑی کی صورتحال کے مطابق کھیلنے کی تعریف کی۔