پاکستان تحریک انصاف کے ناراض سابق رہنما شیر افضل مروت نے 5 اگست کو پارٹی کی جانب سے کسی بڑے سیاسی اقدام یا احتجاج کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کو کچھ نہیں ہوگا، اس دن صرف چھٹی ہوگی۔
یہ بیان انھوں نے اے بی این نیوز کے پروگرام Debate @ 8 میں میزبان قمبر زیدی کے سوال کے جواب میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت برطانیہ میں ہیں اور کچھ عرصہ قبل دبئی میں بھی مقیم رہےجہاں انھوں نے پرامن حالات اور اقتصادی مواقع کا مشاہدہ کیا۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا
“یوکے میں ہوں، وہاں لوگ پیسہ کما رہے ہیں، دبئی میں بھی سکون ہے۔ ہمارے ہاں صرف بدامنی ہے، لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔”
ان کے اس بیان کو بعض سیاسی تجزیہ کار تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اور موجودہ قیادت پر اعتماد میں کمی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو کسی بڑے احتجاج یا جلسے کی باقاعدہ تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی ہے، تاہم مروت جیسے رہنماؤں کے بیانات پارٹی بیانیے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں