My Mission
Support Independent and Citizen Journalism Contribute Just Rs 100 Join the Movement ali.journalist021@gmail.com WhatsApp : 03312024481 50017106360603 hbl syed Ali Raza

NEWS ARTICLE

Will Quit Politics If South Punjab Province Isn’t Formed Said Punjab Governor

بہاولپور: گورنر پنجاب نے بہاولپور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسے ایک علیحدہ صوبہ بنایا جائے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ووٹ اور اکثریت ملی تو پارٹی جنوبی پنجاب کو مکمل طور پر علیحدہ صوبہ بنائے گی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا

“اگر ہم نے جنوبی پنجاب کو صوبہ نہ بنایا تو میں پارٹی اور سیاست دونوں چھوڑ دوں گا۔”

ان کے اس بیان کو جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے انتخابی بیانیے کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد وہاں کے ووٹرز کو متحرک کرنا اور مقامی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جنوبی پنجاب کے عوام بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت اور ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم سے محروم رہے ہیں جس کا ازالہ ایک علیحدہ صوبہ ہی کر سکتا ہے

Support Citizen Journalism

Bank Transfer Details
Account No: 50017106360603
Account Name: Syed Ali Raza
Bank: HBL (Habib Bank Limited)

“Your contribution is deeply appreciated.”

JAZZ CASH