My Mission
Support Independent and Citizen Journalism Contribute Just Rs 100 Join the Movement ali.journalist021@gmail.com WhatsApp : 03312024481 50017106360603 hbl syed Ali Raza

NEWS ARTICLE

You Are Free to Go to Your Temples, Mosques | Resolution Seeks to Include Jinnah’s Historic Speech in Curriculum

کراچی (3 اگست 2025)  سندھ اسمبلی میں ایک فیصلہ کن، نظریاتی اور تاریخی نوعیت کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی وہ عظیم تقریر، جس میں انہوں نے مذہبی آزادی، ریاستی غیرجانبداری، اور شہری مساوات کی ضمانت دی تھی، کو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل کیا جائے۔

یہ قرارداد سندھ اسمبلی کے اقلیتی رکن مہیش کمار ہاسیجا نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم کا پیغام واضح تھا  آپ کا مذہب، آپ کا عقیدہ، آپ کی عبادت سب کچھ آپ کا ذاتی معاملہ ہے، اور ریاست کو اس سے کوئی غرض نہیں ہونی چاہیے یہی اصول ہمیں اپنی نسلوں کو پڑھانا ہوں گے

قرارداد میں اس تقریر کی تاریخی اور نظریاتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بنیاد ہی ان اصولوں پر رکھی گئی تھی جن میں ہر شہری کو مساوی حیثیت حاصل ہو، قانون سب پر یکساں لاگو ہو، اور کسی کو بھی مذہب، نسل یا زبان کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مہیش کمار ہاسیجا نے کہا کہ یہ تقریر محض اقلیتوں کے حقوق کی بات نہیں کرتی، بلکہ ایک ایسے پاکستان کی تصویر پیش کرتی ہے جہاں ہر فرد، خواہ وہ کسی بھی مذہب، فرقے یا پس منظر سے ہو، برابر کا شہری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو قائداعظم کے ان الفاظ سے روشناس کرانا آج کے پاکستان کی سب سے بڑی فکری ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ تقریر محض ایک تاریخی دستاویز نہیں بلکہ ایک فکری اور آئینی رہنمائی ہے، جس سے نئی نسل کو اپنے حقوق، ریاستی ذمہ داریوں اور قومی ہم آہنگی کے اصولوں کا شعور حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قرارداد کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پر قائداعظم کی تقریر کو نصاب میں شامل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم واقعی ایک ترقی پسند، منصفانہ اور انصاف پر مبنی معاشرہ چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی تعلیمی پالیسی کو قائداعظم کے حقیقی وژن کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ 11 اگست 1947 کی تقریر وہ بنیاد ہے جس پر ایک متحد، پرامن اور برابر کے شہریوں والا پاکستان کھڑا ہو سکتا ہے۔

Support Citizen Journalism

Bank Transfer Details
Account No: 50017106360603
Account Name: Syed Ali Raza
Bank: HBL (Habib Bank Limited)

“Your contribution is deeply appreciated.”

JAZZ CASH